اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ٹوئٹر کی سبسکرپشن سروس ٹوئٹر بلیو پاکستان میں متعارف کرادی گئی ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی سبسکرپشن سروس 24 مارچ کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں شروع کی گئی تھی اور اب آپ پیسوں کے لیے ٹوئٹر اکانٹ پر بلیو ٹک حاصل کر سکتے ہیں۔
ٹوئٹر بلیو صارف بننے کے لیے پاکستان میں ویب ورژن کے صارفین کو 2250 روپے ماہانہ ادا کرنے ہوں گے تاہم کمپنی سالانہ فیس کی ادائیگی پر رعایت دے گی۔
یہ بھی پڑھیں
ٹوئٹر سبسکرپشن کی قیمت میں اضافہ
ٹویٹر کے ویب ورژن میں سائڈبار میں نیلے رنگ کا ٹویٹر آئیکن ہے۔ٹویٹر کے نیلے آئیکن پر کلک کرنے سے آپ کو نیلے رنگ کے چیک مارک کے ساتھ اس سبسکرپشن سروس کا حصہ بننے، طویل ویڈیوز پوسٹ کرنے، نئی خصوصیات تک پہلے رسائی، ٹویٹس میں ترمیم کرنے، NFT پروفائل تصویروں اور 1080p ویڈیو میں ترمیم کرنے کے لیے کہا جاتا ہے۔
اپ لوڈ سمیت دیگر سہولیات صارفین کو دستیاب ہوں گی۔اسی طرح آپ ماہانہ اور سالانہ فیس پلان دیکھ سکتے ہیں اور اس کے نیچے سبسکرپشن بٹن دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
ٹوئٹر کا مزید ملازمین کو فارغ کرنے کا منصوبہ تیا ر
واضح رہے کہ ایلون مسک نے یہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم خریدنے کے بعد نومبر 2022 کے اوائل میں ٹوئٹر بلیو سروس متعارف کرائی تھی تاہم سبسکرپشن پلان متعارف کرانے کے بعد معروف شخصیات اور اداروں کے جعلی تصدیق شدہ اکانٹس کی بھرمار سامنے آئی تھی۔
بعد میں اسے معطل کر دیا گیا۔بعد میں اسے کچھ تبدیلیوں کے ساتھ 12 دسمبر 2022 کو دوبارہ متعارف کرایا گیا۔