ترک ڈرامہ عثمان غازی کے دو اداکاروں نے شادی کرلی

 

اردوورلڈکینیڈا ( ویب نیو ز)اسلامی فتوحات پر مبنی عالمی شہرت یافتہ ترک سیریز کورولش عثمان میں اہم کردار ادا کرنے والے دو اداکاروں نے شادی کر لی۔

کورولش عثمان میں سپاہی جیر کوتائے اور آئیگل خاتون کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ بوس ارسلان اور اداکار جگری سینسوئے طویل عرصے تک رشتے میں رہنے کے بعد شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں کو ڈرامے کے سیٹ پر ایک دوسرے سے محبت ہوئی اور اب دونوں نے شادی کر لی جس کی تصاویر دونوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیں۔

اداکار جوڑے کی شادی میں قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی جب کہ کورلس عثمان میں عثمان کا کردار ادا کرنے والے اداکار برق نے بھی تقریب میں شرکت کی اور رقص کیا۔

ترک میڈیا کے مطابق بوسے ارسلان اور اداکار جگری سینسوئے نے چند ماہ قبل منگنی کی تھی۔

 

سیریز میں دونوں کا کردار:

ائیگل خاتون (بوس ارسلان) کورولش عثمان کے تین سیزن میں نظر آئیں، پہلے قدرے منفی کردار میں  جب کہ دوسرے سیزن سے وہ عثمان کے سپاہیوں میں نظر آئیں۔

سیزن تھری کے اختتام پر ائیگل خاتون کو شہید ہوتے دکھایا گیا۔

دوسری طرف، سپاہی جیرکوتائے (جگری سینسوئے) سیریز کے آغاز میں ایک منگول سپاہی تھا جس نے بعد میں اسلام قبول کر لیا اور عثمان کے قریبی ساتھیوں  میں سے ایک بن گیا۔

اس کے علاوہ سیریز میں، ائیگل خاتون اور سپاہی جیر کوتائے ایک دوسرے سے محبت کرنے کے بعد شادی کر لیتے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com