357
ڈرہم پولیس نے بتایا کہ دوپہر ایک بجے سے کچھ دیر قبل دو لڑکے جان اسٹریٹ ویسٹ اور سینٹر اسٹریٹ ساؤتھ کے علاقے میں ایک شخص کے پاس پہنچے اور اس سے اس کا موبائل چھین لیا۔ جب اس شخص نے اپنا سیل فون واپس لینے کی کوشش کی تو ایک لڑکے نے اس پر چاقو سے وار کیا۔
دونوں مشکوک موقع سے فرار ہو گئے لیکن پولیس نے تھوڑی ہی دوری پر انہیں اپنی تحویل میں لے لیا۔ اوشاوا سے تعلق رکھنے والے ایک 13 سالہ لڑکے پر سنگین حملے، چھپے ہوئے ہتھیار رکھنے وغیرہ کے 10 الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ اوشاوا کے ایک 12 سالہ لڑکے کو ڈکیتی، ہتھیار رکھنے وغیرہ جیسے الزامات کا سامنا کرنا پڑے گا۔