اردو ورلڈ کینیڈا(ویب نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی سینیٹر سیف اللہ نیازی کو سینیٹ سے اٹھا لیا گیا، پی ٹی آئی رہنما حامد زمان کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے پریس کانفرنس کے دوران دعوی کیا ہے کہ سینیٹر سیف اللہ نیازی کو سینیٹ کے احاطے سے گرفتار کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سینیٹر سیف اللہ نیازی کو ایف آئی اے سائبر کرائم نے گرفتار کر لیا ہے، سینیٹر سیف اللہ نیازی پر غیر منظور شدہ ویب سائٹ چلانے کا الزام ہے، غیر قانونی فنڈ ریزنگ کی غیر منظور شدہ ویب سائٹ کے استعمال کے الزام میں سیف اللہ نیازی کو گرفتار کیا گیا ہے .
ایف آئی اے سائبر کرائم نے اس سے قبل سینیٹر سیف اللہ نیازی کے گھر پر چھاپہ مارا ہے، سائبر کرائم نے سیف اللہ نیازی کا لیپ ٹاپ اور موبائل فون قبضے میں لے لیا۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے ( نے پاکستان تحریک انصاف کے دو رہنماں کی گرفتاری کا انکشاف کیا ہے، دونوں رہنماں کو منی لانڈرنگ کیس میں حراست میں لیا گیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ سینیٹر کو سینیٹ کے احاطے سے اٹھایا گیا۔ ملک میں اتنا بڑا فسطائیت کبھی سامنے نہیں آیا، چیئرمین سینیٹ سینیٹر سے متعلق عمل کا نوٹس لیں۔