117
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)سندھ کے ضلع نواب شاہ میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق افسوسناک حادثہ نواب شاہ کے علاقے میں پیش آیا جہاں تیز رفتاری کے باعث 2 مسافر بسیں آپس میں ٹکرا گئیں، 8 افراد جاں بحق اور بچوں اور خواتین سمیت 40 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی ایک بس کراچی سے اوباڑہ جا رہی تھی جبکہ دوسری پشاور سے کراچی جا رہی تھی۔
ریسکیو ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جب کہ تمام زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔