دو خط، دو ڈپٹی سپیکر پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )دو خط، دو ڈپٹی سپیکر ز کو پاکستان کی سیاسی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور یہ دو واقعات عوام کے ذہنوں سے کبھی نکل نہیں سکیں گے پہلا وہ مبینہ امریکی خط جس کو بنیاد بنا کر قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے تحریک عدم اعتماد مسترد کرنے کی رولنگ دی تھی اس وقت کی اپوزیشن اور موجودہ حکومت ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے اس کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا جبکہ عدالت عظمیٰ کے چیف جسٹس جسٹس عمر عطا بندیال نے اس واقعہ پر از خود نوٹس لیا تھا لارجر بنچ تشکیل دیکراور پھر مختلف سماعتوں کے بعد ڈپٹی سپیکر کی رولنگ خلاف آئین قرار دے کر اسمبلی تحلیل کرنے کا سابق وزیر اعظم کا فیصلہ ریورس کردیا تھا جبکہ دوسرا خط بائیس جولائی کو پنجاب کی صوبائی اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری نے لہر ایا اور یہ خط تھا ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت کا جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ ق لیگ کے دس ارکان اسمبلی عمران خان کے امیدوار کوووٹ نہ دیں اس کے جواب میں تحریک انصاف جو پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن جماعت تھی سپریم کورٹ چلی گئی اور ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کو چیلنج کردیا اور اس وقت جب یہ سطور لکھی جارہی ہیں کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے جبکہ قانونی ماہرین کے مطابق ابتدائی سماعت سے یہ واضح ہوگیا کہ یہ رولنگ بھی خلاف آئین قرار دی جائے گی لیکن یہ صرف قیاس ہوسکتا ہے حتمی فیصلہ سپریم کورٹ کا ہی ہوگا۔ فیصلہ جو بھی ہو لیکن دوست محمد مزاری اور قاسم سوری ۔چوہدری شجاعت کا خط اور مبینہ امریکی خط عوام کے ذہنوں میں ہمیشہ نقش رہیں گے ۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا