پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ دو ممبران اسمبلی ن لیگ میں شامل

لاہور سے نو منتخب رکن قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی لاہور کے جنرل سیکرٹری وسیم قادر نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کی۔ مریم نواز شریف نے وسیم قادر کے فیصلے کا خیر مقدم کیا.
وسیم قادر نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف سے ملاقات کی۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک سیف الملوک کھوکھر بھی موجود تھے.
وسیم قادر نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد نواز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ حلقے کے عوام اور دوستوں کی مشاورت سے مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو رہے ہیں.
اسی دوران پنجاب اسمبلی حلقہ پی پی 97 چنیوٹ کے کامیاب آزاد امیدوار محمد ثاقب خان چادر نے بھی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کی.
محمد ثاقب خان نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے ملاقات کی اور پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا.
شہباز شریف نے محمد ثاقب خان چادر کے فیصلے کا خیر مقدم کیا اور مبارکباد دی۔ محمد ثاقب خان 42 ہزار 959 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے.

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com