اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.88 فیصد ریکارڈ کی گئی جب کہ وائرس سے مزید 2 افراد ہلاک ہوگئے۔
قومی ادارہ صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 16 ہزار 755 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 650 مثبت کیسز سامنے آئے۔
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) نے مزید کہا کہ ملک میں کورونا کے 138 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، جب کہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 2 کورونا مریض انتقال کر گئے۔