163
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) برطانیہ میں سابق وزیراعظم بورس جانسن کے بعد مزید دو ارکان پارلیمنٹ نے اپنی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق سابق وزیر ثقافت نیڈین ڈوریز اور نائجل ایڈمز کے استعفوں کے بعد حکمران کنزرویٹو پارٹی کو اب تین نشستوں پر ضمنی انتخابات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں
برطانیہ کے سابق وزیراعظم بورس جانسن پارلیمنٹ کی رکنیت سے مستعفی
برطانوی میڈیا کے مطابق لیبر ممبر پارلیمنٹ افضل خان نے کنزرویٹو پارٹی سے نئے انتخابات کا مطالبہ کیا ہے۔دوسری جانب لیبر پارٹی کی ڈپٹی لیڈر انجیلا رینر نے سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو ‘بزدل قرار دیا۔