اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )مفت آٹے کے حصول کی کوشش ،دوشہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھے
پنجاب حکومت کی جانب سے مفت آٹے کے حصول نے دو شہریوں کی جان لے لی۔
مظفر گڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں مفت آٹا لینے کے لیے لائن میں کھڑی خاتون آٹا نہ ملنے پر جان کی بازی ہار گئی۔
رمضان المبارک میں غریبوں کو مفت آٹا فراہم کرنے کی منظوری
رش اور گرمی میں 50 سالہ تاج بی بی آٹا لینے کے لیے آٹے کی لائن میں کھڑی تھی، رش اور گرمی کے باعث ان کی طبیعت بگڑ گئی تاہم وہ ہسپتال منتقل کرتے ہوئے دم توڑ گئی۔
اس کے علاوہ ملتان میں فری فلور پوائنٹ پر ایک شخص دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا۔
دوسری جانب بہاولنگر کے ایک پارک میں فری فلور پوائنٹ پر بھگدڑ مچنے سے تین خواتین زخمی ہوگئیں، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
رمضان پیکج ،پنجاب، خیبرپختونخوا میں مفت آٹے کی فراہمی شروع
شکر گڑھ میں ڈنڈا بردار شہریوں نے آٹے سے بھرا ٹرک لوٹ لیا، رحیم یار خان میں عملے نے شہری کو تھپڑ مار کر آٹے کے تھیلے چھین لیے۔
اس کے علاوہ ملتان اور صادق آباد میں بھی آٹے کی عدم دستیابی پر شہریوں نے احتجاج کیا۔