اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)نیٹو کے رکن پولینڈ نے کہا ہےکہ یوکرین کے قریب مشرقی پولینڈ میں روسی ساختہ راکٹ سے دو افراد ہلاک ہوئے
وارسا میں روس کے سفیر کو وضاحت کے لیے طلب کیا جب کہ ماسکو نے اس کے ذمہ دار ہونے سے انکار کر دیا۔
پولینڈ کی وزارت خارجہ نے کہا کہ راکٹ منگل کی سہ پہر یوکرین کی سرحد سے تقریباً 6 کلومیٹر دور مشرقی پولینڈ کے ایک گاؤں پرزیووڈو پر گرا، جس میں دو افراد ہلاک ہوئے۔
وائٹ ہاؤس نے کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے پولینڈ کے صدر آندریج ڈوڈا کو ایک کال میں کہا کہ واشنگٹن کا نیٹو کے ساتھ ایک فولادی تعلق ہے ہے اور پولینڈ اگر تحقیقات کرائے گا تو ہم تعاون کرینگے
پولینڈ کے صدر ڈوڈا نے کہا کہ ہمارے پاس اس وقت کوئی حتمی ثبوت نہیں ہے کہ یہ میزائل کس نے لانچ کیا تاہم یہ ممکنہ طور پر روسی ساختہ میزائل تھا
انہوں نے یہ بھی کہا کہ جو واقعہ پیش آیا آج کے بعد نہیں دہرایا جائے گا
ڈوڈا نے مزید کہا کہ بہت امکان ہے کہ پولینڈ دھماکے کے بعد نیٹو فوجی اتحاد کے آرٹیکل 4 کے تحت مشاورت کی درخواست کرے گا۔