امریکی حکام کا کہنا ہے کہ نیاگرا فا لز پر کینیڈا اور امریکا کو ملانے والے پل کے امریکی جانب چیک پوائنٹ پر گاڑی میں دھماکہ ہوا، جس کے بعد امریکا اور کینیڈا کے درمیان چار بارڈر کراسنگ بند کر دی گئی۔قانون نافذ کرنے والے ایک اہلکار نے خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ دھماکے میں گاڑی کے اندر موجود دو افراد ہلاک ہو گئے، جو دریائے نیاگرا کو عبور کرنے والے رینبو برج کے امریکی سائیڈ پر ہوا۔
رینبو برج کے علاوہ، مغربی نیویارک اور اونٹاریو کے درمیان تین دیگر پلوں کو احتیاط کے طور پر فوری طور پر بند کر دیا گیا،نیو یارک کے بفیلو میں امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کے فیلڈ آفس نے کہا کہ وہ تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر اس واقعے کی تحقیقات کر رہا ہے۔ دھماکے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی ہے۔