دیوارچین میں کھدائی کرکے ‘شارٹ کٹ بنانیوالے دو افراد گرفتار

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) چین میں دو افراد باقاعدہ تعمیراتی سامان کے ساتھ پکڑے گئے ہیں جو شارٹ کٹ لینے کے لیے دیوارِ چین کے ایک حصے میں سوراخ کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

شانزی صوبے کے محکمہ ثقافت اور نوادرات نے کہا کہ دو آدمی ایک بھاری مشین سے گڑھا کھود رہے تھے۔

یہ گڑھا چین کی 32ویں دیوار کے قریب کھودا جا رہا تھا۔ چین کی عظیم دیوار کا یہ حصہ منگ خاندان کے دور میں 1368 سے 1644 تک تعمیر کیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق دیوار چین کو نقصان پہنچانے میں 38 سالہ مرد اور 55 سالہ خاتون ملوث ہیں۔ تحقیقات کے مطابق 24 اگست کو چین کی عظیم دیوار کے ایک حصے پر توڑ پھوڑ کے کچھ نشانات پائے گئے۔

یہ دونوں افراد ایک تعمیراتی کمپنی میں بھی کام کرتے ہیں اور دیوار میں سوراخ کرنے کا مقصد راستہ بنانا تھا تاکہ وہ اپنے کام کی جگہ پر آسانی سے پہنچ سکیں۔افسوس کی بات یہ ہے کہ دیوار کو مرمت سے باہر نقصان پہنچا ہے۔چین کی عظیم دیوار 13,000 میل کی کل لمبائی کے ساتھ مختلف سلطنتوں کے ذریعہ تعمیر کا ایک عجوبہ ہے۔ 1987 میں اسے اقوام متحدہ نے عالمی ثقافتی ورثہ قرار دیا تھا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔