88
اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز )بھارت سے بحرین جانے والی دو پروازوں کے کپتانوں نے ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کیا اور کراچی ایئرپورٹ پر ٹیکنیکل لینڈنگ کی۔
تفصیلات کے مطابق لینڈنگ کی اجازت ملتے ہی کپتانوں نے طیاروں کو ایئرپورٹ پر اتار دیا۔ دونوں نجی طیارے ایک چینی کمپنی کے تھے اور وہ بھارتی شہر ناگپور سے بحرین جا رہے تھے۔ طیارے نصف شب 12 بجے کراچی ایئرپورٹ پر اترے اور ایندھن بھرنے کے بعد بحرین روانہ ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق طیارے 12 گھنٹے کراچی ایئرپورٹ پر موجود رہے جہاں انہیں ایندھن بھرنے کے لیے لینڈ کرنے کی اجازت دی گئی۔