اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)ٹیلی کمیونیکیشن اور انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والوں سے ہدایات پر عمل کرنے کو کہاگیا ہے
میڈیا رپورٹس میں طالبان کی زیر قیادت ٹیلی کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے ایک اعلان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ افغان طالبان اگلے تین ماہ کے اندر ملک میں ویڈیو شیئرنگ اور گیمنگ کی دو مقبول ترین ایپلی کیشنز TikTok اور PUBG پر پابندی عائد کرنے جا رہے ہیں ۔
فون ایپس افغانوں میں مقبول ہیںجن کے پاس گزشتہ سال اس گروپ کے اقتدار میں آنے اور موسیقی، فلموں اور ٹیلی ویژن پر پابندی کے بعد سے تفریح کے لیے چند مشاغل رہ گئے
ایک رپورٹ میں کہا گیاہے کہ پابندی کا اعلان سیکورٹی سیکٹر کے نمائندوں اور شرعی قانون نافذ کرنے والی انتظامیہ کے ایک نمائندے کے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران کیا گیا۔
یہ اعلان افغانستان میں طالبان کی جانب سے "غیر اخلاقی مواد” کی نمائش پر 23 ملین سے زائد ویب سائٹس کو بلاک کیے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ طالبان حکام نے ٹیلی کمیونیکیشن اور انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والوں سے کہا ہے کہ وہ مقررہ وقت کے اندر رہنما اصولوں پر عمل کریں۔