243
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستانی نژاد دو برطانوی بہنیں برطانیہ کے علاقے بریڈ فورڈ سے لاپتہ ہو گئیں۔
ویسٹ یارکشائر پولیس کے مطابق لاپتہ 13 سالہ عامرہ محمود اور اس کی بہن 15 سالہ حارثہ محمود کی تلاش جاری ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاپتہ 15 سالہ حارثہ محمود کو آخری بار اپنی چھوٹی بہن کے ساتھ ایلرٹن، بریڈ فورڈ میں دیکھا گیا تھا، اس نے گہرے نیلے رنگ کی جینز، سفید شرٹ اور کالی جیکٹ پہن رکھی تھی
۔ویسٹ یارکشائر پولیس کے مطابق، 13 سالہ امیرہ محمود کو آخری بار اپنی بہن کے ساتھ بریڈ فورڈ کے لوئر گرینیج کمیونٹی سینٹر کے باہر دیکھا گیا تھا، اس نے کالے اسکول کی پتلون، سفید شرٹ اور نیلے رنگ کا کوٹ پہنا ہوا تھا۔پولیس نے عوام سے اپیل کی کہ جس کسی کو بھی دونوں بہنوں کے بارے میں کچھ معلوم ہو وہ فوری طور پر پولیس کو مطلع کرے۔