83
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کی خفیہ اطلاع پر کی گئی کارروائی میں حافظ گل بہادر گروپ کے کمانڈر خبیب عرف بلال سمیت دو دہشت گرد مارے گئے، یہ بات فوج کے میڈیا ونگ نے ہفتہ کو بتائی۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں، آئی ای ڈیز کی تیاری اور معصوم شہریوں کے قتل میں سرگرم رہے۔