کراچی پولیس آفس پر حملہ کرنیوالے د و دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)کراچی پولیس ہیڈ آفس (کے پی او) کو کلیئر کرنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے آپریشن کے دوران مارے گئے تین میں سے دو دہشت گردوں کی شناخت ہو گئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق دونوں دہشت گردوں کا تعلق صوبہ خیبرپختونخوا سے تھا، ایک دہشت گرد کی شناخت کفایت اللہ ولد مرز علی خان کے نام سے ہوئی ہے جو لکی مروت کا رہائشی تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دوسرے دہشت گرد کی شناخت ذلا نور علی ولد وزیر رحمان کے نام سے ہوئی ہے اور اس کا تعلق شمالی وزیرستان سے ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں مارے گئے دہشت گردوں کا مزید ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے اور اس مقصد کے لیے ان کے فنگر پرنٹس بھی نادرا کو بھجوا دیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی پولیس آفس (کے پی او) پر دہشت گردوں کے حملے میں 2 پولیس افسران اور رینجرز اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید ہوئے تھے جب کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے تھے اور عمارت کو نقصان پہنچا تھا۔ . تقریباً 4 گھنٹے بعد آپریشن مکمل کیا گیا تھا

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca