7
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )برطانوی کاؤنٹی بکنگھم شائر میں کرسمس کے دن دو خواتین کو چاقو کے وار کر کے ہلاک کر دیا گیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق جمعرات کو ملٹن کینز کے قصبے میں چاقو کے وار سے دو خواتین جان کی بازی ہار گئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ملٹن کینز قصبے میں چاقو کے وار سے ایک شخص اور ایک لڑکا شدید زخمی ہوئے اور انہیں طبی علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق ملٹن کینز قصبے میں چاقو سے حملے کے شبہ میں ایک 49 سالہ شخص کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔برطانوی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 38 اور 24 سال کی دو خواتین چاقو کے وار کے بعد موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔. چھرا گھونپنے کے واقعے میں ایک کتا بھی زخمی ہوا، جو بعد میں دم توڑ گیا۔