اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )طوفان اور خراب موسم کی وجہ سے پروازیں منسوخ ہونے کے بعد 100,000 سے زائد مسافروں کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ٹوکیو میں بارش اور طوفانی موسم کے ساتھ ساتھ تیز ہواؤں نے فلائٹ ٹریفک کو متاثر کیا اور سینکڑوں پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔طوفان کی وجہ سے ٹوکیو اور ناگویا کے درمیان چلنے والی تمام بلٹ ٹرینوں کو بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔جاپانی حکومت نے متاثرہ علاقوں سے تقریباً 19,000 رہائشیوں کے انخلاء کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔جاپان میں سمندری طوفان کے باعث 2 ہزار گھروں کو بھی بجلی کی بندش کا سامنا ہے۔جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے ٹائیفون ایمپل کو سپر ٹائفون قرار دیا ہے۔
101