365
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) یو اے ای کی حکومت پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے۔گزشتہ روز دبئی میں پاکستان بزنس کونسل کی تقریب میں اماراتی حکومت کے پاکستان میں سرمایہ کاری کے تین بڑے منصوبوں کا اعلان کیا گیا۔ جس کی مالیت ایک ارب ڈالر سے زیادہ بتائی جاتی ہے۔
یو اے ای اور پاکستان کے درمیان شپنگ اینڈ لاجسٹک کوریڈور پر دستخط جمعہ کو ہوں گے۔چیئرمین پاکستان ایکسپورٹ پروسیسنگ زون ڈاکٹر سیف الدین جونیجو نے وفد کے ہمراہ بزنس کونسل کی تقریب میں شرکت کی۔
یو اے ای کو پاکستان کے 5 سرکاری اداروں کے شیئرز خریدنے کی پیشکش ،اس موقع پر ڈاکٹر سیف الدین نے کہا کہ دبئی فری زونز کی طرز پر پاکستان ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز قائم کیے جائیں گے جہاں سے 3 سال میں برآمدات کا ہدف پانچ ارب ڈالر ہے۔ اس وقت برآمدات ایک ارب ڈالر ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چیئرمین ڈی پی ورلڈ فخر عالم نے کہا کہ متحدہ عرب امارات پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے۔