یو اے ای،مصنوعی مہنگائی کرنے والے دکانداروں کو بھاری جرمانے

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) متحدہ عرب امارات میں حالیہ علاقائی کشیدگی اور ایرانی حملوں کے بعد اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ناجائز اضافے کا معاملہ سامنے آنے پر حکومت نے سخت کارروائی کرتے ہوئے دکانداروں اور سپلائرز پر بھاری جرمانے عائد کر دیے ہیں۔

وزارتِ معیشت و سیاحت کے مطابق خوراک اور بنیادی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کی شکایات موصول ہونے کے بعد ملک بھر میں 7 ہزار سے زائد ریٹیل آؤٹ لیٹس کا معائنہ کیا گیا، جس کے دوران 567 خلاف ورزیاں سامنے آئیں۔ ان میں اکثریت ایسے کیسز کی تھی جہاں تاجروں نے بلاجواز قیمتیں بڑھا رکھی تھیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ ایرانی حملوں کے بعد اشیائے ضروریہ کی طلب میں اضافہ ہوا، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بعض تاجروں نے قیمتیں بڑھا دیں۔ اس صورتحال پر قابو پانے کے لیے حکام نے فوری اقدامات کرتے ہوئے 449 انتباہی نوٹس جاری کیے جبکہ مجموعی طور پر 2 لاکھ 7 ہزار 250 درہم سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے۔
وزارت نے واضح کیا ہے کہ قیمتوں کی سخت نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے اور مارکیٹ میں استحکام برقرار رہے۔ حکام کے مطابق خوردنی تیل، انڈے، چاول، چینی، مرغی، دالیں، روٹی اور گندم جیسی بنیادی اشیاء کی قیمتیں وزارت اور قومی کمیٹی کی پیشگی منظوری کے بغیر نہیں بڑھائی جا سکتیں۔
مزید بتایا گیا کہ گزشتہ دو دنوں کے دوران پیاز اور ٹماٹر کی قیمتوں میں معمولی اضافہ دیکھا گیا، تاہم اس کی وجہ خطے کی موجودہ صورتحال ہے۔ حکام نے یقین دہانی کرائی کہ ان اشیاء کی اضافی مقدار مارکیٹ میں فراہم کر دی گئی ہے تاکہ سپلائی متاثر نہ ہو۔وزارتِ معیشت نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ملک میں اشیائے ضروریہ وافر مقدار میں موجود ہیں اور شہریوں کو کسی قسم کی قلت یا ذخیرہ اندوزی کے خدشات میں مبتلا ہونے کی ضرورت نہیں۔تجزیہ کاروں کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے فوری اور سخت اقدامات نہ صرف مارکیٹ کو مستحکم رکھنے میں مددگار ثابت ہوں گے بلکہ ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کی حوصلہ شکنی بھی کریں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں