162
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے شام کے صدر بشار الاسد کو اقوام متحدہ کے COP28 موسمیاتی سربراہی اجلاس میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی ہے۔
دمشق میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر کہا کہ شام کے صدر بشار الاسد نے متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زید النہیان کی طرف سے بھیجی گئی اقوام متحدہ کی COP 28 موسمیاتی سربراہی کانفرنس کی دعوت قبول کر لی۔
دوسری جانب COP28 کلائمیٹ سمٹ کے ترجمان نے کہا کہ اس بار ہم ایک جامع COP رکھنے جا رہے ہیں جو مسائل کے قابل عمل حل تجویز کر سکتا ہے اور یہ تبھی ممکن ہو سکتا ہے جب سب موجود ہوں۔
یہ بھی پڑھیں
متحدہ عرب امارات نے شاداب اور افتخار احمدکوگولڈن ویزا دیدیا
عرب میڈیا کے مطابق اگر شامی صدر اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کرتے ہیں تو یہ 2011 کے بعد کسی عالمی سربراہی اجلاس میں ان کی پہلی شرکت ہوگی کیونکہ شام میں شدید خانہ جنگی اور ان کی حکومت کے درمیان کشیدہ سفارتی تعلقات ہیں۔