یو اے ای نے دو ارب ڈالر رول اوو ر کر دئیے ،گورنراسٹیٹ بینک

اردوورلڈ کینیڈا (ا یب نیوز )متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاکستان میں اپنے 2 ارب ڈالر کے ذخائر جمع کر دئیے ،اس بات کا انکشاف گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کراچی چیمبر آف کامرس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ اس وقت سب سے اہم مسئلہ بندرگاہ پر روکے گئے 5700 کنٹینرز کو چھوڑنے کا ہے، وہ اسے حل کریں گے۔قبل ازیں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ ہمیں کاروبار کو آسان بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا: گورنر اسٹیٹ بینک

کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کی وجہ سے اقدامات کرنے ہوں گے، ہماری درآمدات میں کمی آئی ہے۔ 33 ہزار لیٹر آف کریڈٹ کیسز کلیئر ہو چکے ہیں۔ گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے ملک میں ڈالر آنے والا ہے، جس کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر بڑھنا شروع ہوجائیں گے مزید ڈالر آنے سے درآمدات کی اجازت ہوگی۔ ایک سوال پر گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ ڈالرز کے معاملے پر بینکوں کے خلاف تحقیقات مکمل ہیں، جلد ایکشن لیا جائے گا، کسی بینک کو نہیں بخشا جائے گا، رپورٹ 23 جنوری کو سامنے آئے گی۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca