اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ یو اے ای سے پیٹرولیم مصنوعات کے دو جہا ز حکومتی بنیادوں پر خریدے جائیں گے جب کہ پیٹرولیم مصنوعات کا ایک جہاز آذربائیجان سے خریدا جائے گا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ ہمیں آئی ایم ایف سے 9 ماہ کا ریلیف ملا ہے، تاہم آئی ایم ایف معاہدے کے بعد معیشت کی بحالی کے لیے مزید اقدامات کرنا ہوں گے، جب کہ آنے والی حکومت ہی اس قابل ہوگی
انہوں نے کہا کہ حکومت اگست میں اپنی مدت پوری کرے گی جس کے بعد انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے۔ الیکشن 60 دن سے بھی کم وقت میں ہوں گے۔
وزیر مملکت نے کہا کہ بجلی کے ترسیلی نظام میں اصلاحات کی ضرورت ہے، بجلی چوری روکنے کے لیے سمارٹ میٹرز لگائے جا رہے ہیں، پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا کے بعض فیڈرز پر 80 فیصد تک بجلی چوری ہوتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پیٹرول پر لیوی 5 سے 7 روپے مزید بڑھ سکتی ہے لیکن آنے والے دنوں میں تیل کی قیمتوں میں ریلیف دینے کی کوشش کریں گے۔
مصدق ملک کا کہنا تھا کہ ہم نے دو نئے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں، ایک متحدہ عرب امارات کے ساتھ، لیکن ابھی تک امارات کے ساتھ معاہدے پر دستخط نہیں ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کے دو جہاز یو اے ای سے حکومت سے حکومتی بنیادوں پر خریدے جائیں گے جبکہ پٹرولیم مصنوعات کا ایک جہاز آذربائیجان سے خریدا جائے گا۔