یوگنڈا نے کوالیفائنگ راؤنڈ میں تنزانیہ، زمبابوے، نائیجیریا، روانڈا اور کینیا کو شکست دی اور نمیبیا سے ہارنے سے قبل روانڈا کے کھلاڑی پہلی بار آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے پر بہت خوش تھے اور اس کامیابی کا جشن منایا۔واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی میزبانی ویسٹ انڈیز اور امریکا کریں گے۔
اس ٹورنامنٹ کا فارمیٹ پچھلے دو ایڈیشنز سے مختلف ہوگا جس میں 20 ٹیموں کو پہلے راؤنڈ کے لیے پانچ پانچ کے چار گروپس میں تقسیم کیا جائے گا۔آئی سی سی کے مطابق، ہر گروپ سے سرفہرست دو ٹیمیں سپر 8 کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ سپر 8 ٹیموں کو چار چار کے دو گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا، ہر گروپ سے ٹاپ دو ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ جائیں گی۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے تمام 20 ٹیموں کی لائن اپ مکمل ہو گئی ہے۔ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں میں آسٹریلیا، انگلینڈ، بھارت، ہالینڈ، نیوزی لینڈ، پاکستان، جنوبی افریقہ، سری لنکا، افغانستان، بنگلہ دیش، کینیڈا، نیپال، عمان، پاپوا نیو گنی، آئرلینڈ، سکاٹ لینڈ، نمیبیا، یوگنڈا شامل ہیں۔ . ویسٹ انڈیز اور امریکا کی ٹیمیں بطور میزبان ٹورنامنٹ کا حصہ ہوں گی۔