56
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) شرپسندوں نے پاکستانی ہائی کمیشن کی عمارت پر بھی سرخ رنگ پھینکا۔ پاکستانی ہائی کمیشن کے حکام نے اس بارے میں میٹروپولیٹن پولیس کو آگاہ کر دیا ہے۔
لندن پولیس نے پاکستانی ہائی کمیشن پر حملے میں ملوث ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔یاد رہے کہ جمعے کی شام بھارتی شرپسندوں نے پاکستانی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاج کیا تھا اور میٹروپولیٹن پولیس نے بھی دو بھارتی شہریوں کو ناشائستہ حرکات کرنے پر حراست میں لے لیا تھا۔واضح رہے کہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں فائرنگ کے واقعے کے بعد سے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔