اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) برطانیہ نسانی سمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن، سفر اور موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کے شبہ میں آنے والے افراد کے سفر، موبائل فون اور لیپ ٹاپ استعمال کرنے پر پابندی ہوگی۔انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد پر تمام سوشل میڈیا نیٹ ورکس، مخصوص افراد سے تعلق رکھنے، اور مالیاتی لین دین تک رسائی پر بھی پابندی لگائی جا سکتی ہے، اور مشتبہ افراد کے خلاف ایک عبوری سنگین جرم کی روک تھام کا حکم استعمال کیا جا سکتا ہے۔مزید برآں، حکومت مجوزہ قوانین پر عمل درآمد کے لیے آئندہ چند ہفتوں میں پارلیمنٹ میں قانون سازی کرے گی۔