اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز) روس کی پسپائی کے بعد یوکرین کے فوجیوں کا کھیرسن میں پھولوں سے استقبال کیا گیا ہے
دیہاتی یوکرین کے فوجیوں کے استقبال کیلئے کھیرسن کی سڑک پر انتظار کر رہے تھے
کھرسن کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ارد گرد آنے والے اور جانے والے توپ خانے کے گولے دھماکوں کا سلسلہ جاری ہے
پولیس نے کہا کہ وہ شہر کے اندر اور اس کے آس پاس چوکیاں قائم کر رہے ہیں اور روسیوں کی طرف سے پیچھے چھوڑی گئی بارودی سرنگوں کی صفائی کر رہے ہیں۔
شہر میں پانی، دوائی اور روٹی کی کمی کی وجہ سے سنگین صورتحال ہے
پولیس نے بتایا کہ کھرسن کی انتظامی عمارتوں میں سے ایک کو ناکارہ بناتے ہوئے ایک اہلکار زخمی بھی ہوا۔
اس سے پہلے دو ہفتوں تک روسی فوجیوں نے کلاپایا پر قبضہ کئے رکھا اور دیہاتیوں کو بتایا کہ وہ وہاں "نازیوں، اور بینڈرائٹس، اور امریکی بائلابس کو تلاش کرنے کے لیے موجود ہیں
روسی فوجیوں نے یہ بھی متنبہ کیا تھا کہ اگر ہمیں معلوم ہوا کہ آپ یوکرین کے کسی فوجی کو چھپا رہے ہیں، تو ہم آپ کے گھر اور گاؤں کو برباد کر دیں گے۔