اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ عدالتوں میں ججز مشکل صورتحال سے گزر رہے ہیں اور تمام مقدمات آہستہ آہستہ بے نقاب ہو رہے ہیں۔
ان کے مطابق وہ تمام لوگ جنہوں نے یہ کیسز بنائے تھے اب خود اس میں پھنس چکے ہیں علیمہ خان نے کہا کہ ان مقدمات کو بنانے والوں نے یہ سوچا تھا کہ بانی پاکستان تحریکِ انصاف دباؤ میں آ کر کسی سمجھوتے پر آمادہ ہو جائیں گے مگر ایسا نہیں ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے جا رہے جبکہ عدالت کے جج صاحبان بھی مشکل پوزیشن میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بظاہر ججز پر بھی کچھ دباؤ یا مجبوری ہے لیکن اس کے باوجود مقدمات بھرپور انداز میں لڑے جا رہے ہیں علیمہ خان کے مطابق عوام دیکھ رہے ہیں کہ یہ تمام مقدمات کس طرح ایکسپوز ہور ہیں اور انصاف کا اصل چہرہ واضح ہو رہا ہے۔