اقوام متحدہ کا لبنان میں پیجر ڈیوائس دھماکوں پر اظہار تشویش

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )اقوام متحدہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ لبنان میں پیجر دھماکوں کا بڑھنا انتہائی تشویشناک ہے۔پیجر دھماکوں کے حوالے سے اپنے بیان میں اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا کہ انہیں لبنان میں غیر مستحکم حالات پیدا کرنے کی کوششوں پر تشویش ہے۔اس سے قبل ایران نے بھی لبنان میں پیجر دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے ‘اجتماعی قتل کی کوشش اور اسرائیل کی طرف سے دہشت گردی کی کارروائی قرار دیا تھا۔ یہ صریح خلاف ورزی ہے۔حماس نے بھی لبنان میں مے پیجر حملوں کی ذمہ داری اسرائیل پر ڈالتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی۔پیجر دھماکوں میں ایک بچے سمیت 8 افراد شہید جب کہ 2500 سے زائد زخمی ہوئے، 200 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

امریکہ نے لبنان میں پیجر بم دھماکوں سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے۔مواصلات کے لیے استعمال ہونے والے پیجر آلات میں دھماکوں سے حزب اللہ کے متعدد ارکان زخمی بھی ہوئے۔ایرانی میڈیا کے مطابق لبنان میں ایران کے سفیر مجتبیٰ امانی بھی پیجر دھماکوں کے نتیجے میں زخمی ہوگئے ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق پیجر ڈیوائسز میں دھماکے جنوبی لبنان اور بیروت کے نواحی علاقوں میں ہوئے۔ حزب اللہ کے زخمی ارکان کو ہسپتال لے جایا گیا ہے جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔بعد ازاں روسی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ لبنان میں پیجر دھماکوں کی منظوری اسرائیلی وزیراعظم نے خصوصی سیکیورٹی میٹنگ میں دی تھی۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca