اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی ،سکھ برادری،کشمیریوں کا مظاہرہ،بھارت کی سبکی 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے خطاب کے دوران اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر کشمیریوں نے بھرپور احتجاج کیا۔

اس موقع پر سکھ برادری کے افراد سمیت بڑی تعداد میں کشمیری رہنما اور مظاہرین شریک ہوئے۔ مظاہرے کا اہتمام ’فرینڈز آف کشمیر‘ کے زیر اہتمام کیا گیا تھا، جس میں شرکاء نے بھارت کے خلاف نعرے لگائے اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو اجاگر کیا۔مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیری عوام کی آزادی اور بھارتی مظالم کے خاتمے کے مطالبات درج تھے۔ انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لے اور کشمیری عوام کو حقِ خود ارادیت دلانے کے لیے عملی اقدامات کرے۔
اس موقع پر کشمیری رہنماؤں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ وادی میں ظلم و جبر کی انتہا کر رہا ہے اور اقوام متحدہ سمیت عالمی طاقتوں کو اس پر خاموش نہیں رہنا چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کشمیری عوام اپنے حق سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے اور ان کی جدوجہد آزادی ہر حال میں جاری رہے گی۔
دوسری جانب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں بھارتی وزیر خارجہ کے الزامات کا پاکستان نے بھرپور جواب دیا۔ پاکستان کے سیکنڈ سیکریٹری محمد راشد نے بھارتی مؤقف کو دلائل کے ساتھ رد کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت دنیا کو گمراہ نہیں کر سکتا، کیونکہ مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں عالمی برادری کے سامنے عیاں ہیں۔
پاکستانی مؤقف سننے کے بعد بھارتی مندوب شدید پریشان نظر آئے اور موبائل فون پر مصروف ہو گئے۔ بھارتی مندوب کے چہرے پر گھبراہٹ کے آثار نمایاں تھے اور کچھ دیر بعد وہ اجلاس سے اٹھ کر باہر چلے گئے۔سیاسی مبصرین کے مطابق یہ صورتحال بھارت کے لیے ایک بڑی سبکی ہے، کیونکہ نہ صرف اقوام متحدہ کے باہر عوامی سطح پر اس کے خلاف آواز بلند ہوئی بلکہ جنرل اسمبلی کے اندر بھی پاکستان نے اس کے مؤقف کو بھرپور انداز میں چیلنج کر کے عالمی برادری کو حقیقت سے آگاہ کر دیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔