پنجاب میں نگران وزیراعلیٰ کے نام پر اتفاق نہ ہوسکا،معاملہ سپیکر کو بھیج دیا گیا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف کی مشاورت کا وقت گزر گیا، پنجاب میں نگران وزیراعلیٰ کے نام پر اتفاق نہ ہوسکا۔

دونوں رہنماؤں کی جانب سے نام فائنل نہ ہونے کی صورت میں معاملہ اب پارلیمانی کمیٹی کے پاس جائے گا۔ اگر کمیٹی بھی ناکام ہوئی تو الیکشن کمیشن نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا تقرر کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں ۔۔۔

پنجاب میں نگران وزیر اعلیٰ کا تقرر کیسے ہوگا؟حکومت اور اپوزیشن متفق نہ ہوئے تو کیاہوگا؟

دریں اثناء گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ آئین کے آرٹیکل A2241 کے تحت نگراں وزیراعلیٰ کی تقرری کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان نام پر اتفاق نہیں ہو سکا۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ میری جانب سے سپیکر کو خط جاری کیا گیا ہے کہ وہ آئین کے آرٹیکل اے 2224 کے تحت نگراں وزیراعلیٰ کی تقرری کا آئینی عمل آگے بڑھائیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com