اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سرکاری حج اسکیم کے تحت جانے والے ہزاروں پاکستانی عازمین مکہ مکرمہ میں ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی کے باعث منیٰ نہیں پہنچ سکے۔
مناسک حج کا آج پہلا دن ہے جہاں بدانتظامی کے باعث ہزاروں پاکستانی عازمین منیٰ کے خیمے تک پہنچنے کے لیے ٹرانسپورٹ کے منتظر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
مناسک حج کا آغاز آج ہوگا،عازمین ظہر کی نماز سے قبل منیٰ پہنچ جائیں گے
پرائیویٹ گروپ آرگنائزرز کے چیئرمین سعید ملک نے کہا ہے کہ پرائیویٹ گروپ آرگنائزرز نے بارہا پاکستان ہاؤس سے رابطہ کیا لیکن کوئ ی شنوائی نہیں ہوئی۔ وہ پریشان ہیں، عازمین کو کارڈ تو دے دیا گیا ہے لیکن جگہ نہیں دی جارہی ہے۔اطلاعات ہیں کہ ہزاروں عازمین اپنی عمارتوں میں پھنسے ہوئے ہیں، معلمین سے بار بار رابطہ کیا جا رہا ہے لیکن کوئی جواب نہیں آرہا اور پرائیویٹ حج آرگنائزرز اپنے طور پر پرائیویٹ گاڑیوں کا انتظام کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں