انڈر 19ایشیا کپ ،پاکستان کی شاندار فتح ، بھارت میں صف ماتم بچھ گئی

ا ردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )  یشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) انڈر 19 ایشیا کپ کے شاندار فائنل میں پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے کر پہلی بار انڈر 19 ایشیا کپ کی ٹرافی اپنے نام کرلی۔

پاکستان نے 348 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم کو محض 156 رنز پر ڈھیر کرکے شائقین کرکٹ کے دل جیت لیے۔پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 347 رنز اسکور کیے، جس میں سمیر منہاس نے دھواں دھار اننگز کھیلتے ہوئے 103 رنز محض 71 گیندوں پر بنائے۔ انہوں نے 17 چوکے اور 9 چھکے لگائے اور اس ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر کا اعزاز اپنے نام کیا۔ احمد حسین نے 56، عثمان خان نے 35، کپتان فرحان یوسف نے 19 اور حمزہ ظہور نے 18 رنز اسکور کیے۔ محمد صیام 13 اور نقاب شفیق 12 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
بھارت کی جانب سے دپیش دیوندرن نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ کھیلان پٹیل اور ہینل پٹیل نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، لیکن پاکستانی بیٹنگ کے سامنے وہ کچھ نہ کر سکے۔فائنل سے قبل گرین شرٹس کے کپتان فرحان یوسف کا کہنا تھا کہ ٹیم پوری طرح تیار ہے، بھرپور لڑائی کریں گے اور ٹائٹل جیتنے کی کوشش ہوگی۔ پاکستان کی یہ کامیابی اس لحاظ سے بھی تاریخی ہے کہ ملک نے پہلے دو بار آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ جیتا لیکن اب تک انڈر 19 ایشیا کپ کا فاتح نہیں بنا تھا۔ 2012 میں پاکستان اور بھارت نے مشترکہ طور پر یہ ٹائٹل جیتا تھا، لیکن اس بار گرین شرٹس نے تنہا فتح حاصل کر کے نوجوان کرکٹرز کی صلاحیتوں کا عالمی منہ بولتا ثبوت دے دیا۔ پاکستانی ٹیم کی اس شاندار فتح نے نوجوان کرکٹرز اور شائقین کرکٹ میں خوشی کی لہر دوڑا دی ہے، اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ یہ کامیابی مستقبل میں پاکستانی کرکٹ کی نئی پہچان بنے گی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں