ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ کے تحت پاکستان کے راستے افغانستان سامان لے جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جس کے لیے وزارت تجارت نے ایس آر او نمبر بھی جاری کر دیا ہے۔
افغان ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ کے تحت پاکستان سے افغانستان سامان لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
یہ خبربھی پڑھیں
افغانسان کی یقین دہانی، طورخم بارڈر9روز بعد کھول دیا گیا
ایس آر او نمبر کے مطابق 17 قسم کے کپڑے، ہر قسم کے گاڑیوں کے ٹائر، چائے کی پتی، کاسمیٹکس اور ٹوائلٹ میں استعمال ہونے والی درجنوں اشیاء پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
اسی طرح گری دار میوے، خشک اور تازہ میوہ جات ، فریج، ایئر کنڈیشنر، جوسر، مکسر بلینڈر سمیت گھریلو سامان بھی افغانستان لے جانے پر پابندی ہے۔