پاکستان میں بیروزگاری بڑھ گئی، ایک سال میں 8.5 لاکھ پاکستانی ملک چھوڑ گئے

 

اردو ورلڈکینیڈا ( ویب نیوز )ایک سال کے دوران مزید 8.5 لاکھ پاکستانی روزگار کے لیے بیرون ملک گئے۔رپورٹ کے مطابق بیرون ملک جانے والوں میں سب سے زیادہ تعداد پنجاب سے ہے، اعداد و شمار کے مطابق پنجاب سے 4 لاکھ 71 ہزار افراد روزگار کی غرض سے بیرون ملک گئے، خیبرپختونخوا سے 2 لاکھ 68 ہزار اور سندھ سے 61 ہزار افراد بیرون ملک گئے۔ آزاد۔ کشمیر سے 30,000، گلگت بلتستان سے 12,000 اور بلوچستان سے 7,000۔

وزیر اوورسیز پاکستانیز ساجد طوری کے مطابق مختلف ممالک کے ساتھ معاہدوں کی وجہ سے شہری بیرون ملک جا رہے ہیں۔ یہ آٹھ کروڑ پاکستانی اربوں ڈالر کا زرمبادلہ پاکستان بھیجیں گے۔

1سال میں 10 لاکھ پاکستانی ملک چھوڑ گئے، صرف ایک سال میں بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کی تعداد میں 300 فیصد اضافہ ہو گیا۔

سالانہ اوسطً 2 سے ڈھائی لاکھ پاکستانی بیرون جاتے تھے، اب یہ تعداد بڑھ کر 1 ملین تک پہنچ گئی۔ اس حوالے سے رپورٹ کے مطابق غیر یقینی معاشی و سیاسی صورتحال، مہنگائی اور بے روزگاری سے پریشان لاکھوں نوجوان رزق کی تلاش میں سمندر پار چلے گئے۔

موقر قومی اخبار کے مطابق روزگار کے حصول کے لئے بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کی تعداد میں 3 گنا اضافہ ہوگیا ہے۔گزشتہ سال دسمبر تک 7 لاکھ 65 ہزار نوجوان حصول روزگار کے لئے پاکستان چھوڑ کر جا چکے تھے، جبکہ رواں سال کے ابتدائی 4 ماہ میں مزید ہزاروں پاکستانی بیرون ملک چلے گئے۔۔

بیرون ملک جانے والوں میں ڈاکٹر، انجینئر، آئی ٹی ماہرین، اکاؤنٹنٹس، ایسوسی ایٹ انجینئر، اساتذہ، نرسز شامل ہیں، 92 ہزار سے زائد اعلی تعلیم یافتہ افراد بھی دیارغیر جا بسے۔

اس سے قبل 2020 میں 2 لاکھ 25 ہزار، جبکہ2021 میں 2 لاکھ 88 ہز ار نوجوانوں نے بیرون ملک ملازمت کو ترجیح دی تھی۔ دسمبر 2022 تک 92 ہزار سے زائد گریجویٹس، ساڑھے 3 لاکھ تربیت یافتہ اور 3 لاکھ سے زائد غیرتربیت یافتہ نوجوان بیرون ملک گئے۔

بیرون ملک جانے والوں میں 5 ہز ار 534 انجینئرز، 18 ہزار ایسوسی ایٹ الیکٹریکل انجینئرز، اڑھائی ہزار ڈاکٹرز، 2 ہز ار کمپیوٹر ماہرین، ساڑھے6 ہز ار سے زائد اکاؤٹنٹس، 2 ہزار600 زرعی ماہرین، 13 ہزار سپروائزر، 16ہزار منیجرز، 900 سے زائد اساتذہ، 12ہزار کمپیوٹر آپریٹر، 16سو سے زائد نرسز، 21 ہزار 517 ٹیکنیشنز،10 ہزار 372 آپریٹر، ساڑھے 8 ہزار پینٹرز، 783 آرٹسٹس، 5 سو سے زائد ڈیزائنرز شامل ہیں جبکہ 2 لاکھ 13 ہزار ڈرائیورز اور 3 لاکھ 28 ہزار مزدور بھی سمندرپار چل دیے۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com