متحدہ عرب امارات؛ پیٹرول کی قیمتوں میں لگاتار تیسری مرتبہ اضافہ

 اردو ورلڈ کینیڈٓ ا(ویب نیوز )  متحدہ عرب امارات میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے ماہ اضافہ کردیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی فیول پرائس کمیٹی نے رواں ماہ کے لیے سپر پیٹرول کی قیمت 3.14 سے 3.42 درہم فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 2.95 سے بڑھا کر 3.40 درہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

متحدہ عرب امارات میں مسلسل تین ماہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے۔ اگر ہم موجودہ قیمت کا گزشتہ سال ستمبر سے موازنہ کریں تو یہ ایک بڑا اضافہ ہے۔ یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات میں کورونا کی وبا کے باعث 2020 میں پیٹرول کی قیمتیں منجمد کردی گئی تھیں تاہم مارچ 2021 میں ماہانہ بنیادوں پر پیٹرول کی قیمتوں میں تبدیلی بحال کردی گئی تھی۔

یہ فیصلہ عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتیں بحال ہونے کی وجہ سے کیا گیا جو کہ ابھی تک جاری ہے۔سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی توانائی کی وزارتوں نے اپریل میں مشترکہ طور پر اعلان کیا تھا کہ وہ اس سال کے آخر تک اپنی تیل کی پیداوار رضاکارانہ طور پر کم کر دیں گے۔سعودی عرب یومیہ پیداوار میں 10 لاکھ بیرل کمی کرے گا جبکہ یو اے ای قیمتوں کو متوازن کرنے کے لیے یومیہ 144,000 بیرل پیداوار کم کرے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔