کیلگری سٹی ہال کے سامنے یونائیٹڈ کنزرویٹو پارٹی کی پالیسیوں کیخلاف احتجاج

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) یونائیٹڈ کنزرویٹو پارٹی (UCP) کی پالیسیوں کے خلاف کیلگری سٹی ہال کے سامنے احتجاج ۔

کیلگری سٹی ہال کے سامنے "Enough is Enough UCP” کے عنوان سے ایک احتجاجی ریلی منعقد ہوئی، جس میں سینکڑوں افراد نے یونائیٹڈ کنزرویٹو پارٹی (UCP) کی پالیسیوں کے خلاف آواز اٹھائی۔ احتجاج کے شرکاء نے شرکاء نے نعرے لگائے "ڈینیئل کو جانا ہوگا” اور "یہ میرا البرٹا نہیں ہے” کے نعرے لگائے جو ان کی حکومت کے خلاف ناراضگی اور مایوسی کو ظاہر کرتے ہیں یہ احتجاج صوبے بھر میں مختلف شہروں میں منعقد ہونے والے متعدد مظاہروں کا حصہ تھا، جن میں ایڈمنٹن، لیٹھ برج، میڈیسن ہیٹ، ریڈ ڈیئر، گرینڈ پریری، سلوان لیک اور ورمیلیئن شامل ہیں۔ مظاہرین نے کہا کہ صوبے میں صحت کا کوئی نظام نہیں ، تعلیمی اداروں میں فنڈز کی اور اساتذہ کی کمی کے باعث تعلیمی نظام تباہ ہو رہا ہے ،کان کنی کی اجازت دینا کسی صورت قبول نہیں ،اس بل کے ذریعے حکومت کو مقامی حکومتوں کے عہدیداروں کو برطرف کرنے اور بلدیاتی قوانین کو منسوخ کرنے کا اختیار حاصل ہوگا، مظاہرین نے کہا کہ حتجاج صرف آغاز ہے اور وہ مستقبل میں مزید مظاہروں کا انعقاد کریں گے تاکہ حکومت کو جوابدہ ٹھہرایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ "ہمیں اس لڑائی کا آغاز نہیں کیا، لیکن جب کوئی ہمارے ساتھ ایسا سلوک کرے گا تو ہم جواب دیں گے۔”

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com