161
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اقوام متحدہ نے ترکی اور شام میں زلزلے سے ہونے والی تباہی کے بعد ترکی میں زلزلے کے متاثرین کی مدد کے لیے ایک ارب ڈالر کی امداد کی اپیل کی ہے۔
اقوام متحدہ نے اس سے قبل شام میں زلزلے کے متاثرین کے لیے 400 ملین ڈالر کی امداد کی اپیل کی تھی۔
یو این ایڈ کے سربراہ نے کہا کہ شام اور ترکی کے زلزلہ متاثرین ناقابل بیان مصائب سے گزر رہے ہیں، ہمیں اس مشکل وقت میں ان
کے ساتھ کھڑے ہونے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ انہیں وہ مدد ملے جس کی انہیں
اس وقت اشد ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں
شام میں زلزلے کے باعث 50 لاکھ افراد بے گھر ہو گئے ہیں ،اقوام متحدہ
واضح رہے کہ دونوں ممالک میں زلزلے سے ہونے والی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 42 ہزار تک پہنچ گئی ہے، زلزلے کے نتیجے میں
ترکی میں ہلاکتوں کی تعداد 36 ہزار 187 ہے جب کہ شام میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 5 ہزار 800 سے تجاوز کر گئی ہے
مزید پڑھیں
ترکی اور شام میں زلز لہ ،ہلاکتیں 37 ہزار سے زاہد ہو گئیں