اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )امریکہ کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ مل کر خطے میں دہشت گرد گروپوں سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان نے دہشت گردی کے انسداد کے لیے بہت سے اقدامات کیے ہیں تاہم ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان تمام دہشت گرد گروپوں پر پابندی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات جاری رکھے۔
میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستانی عوام کئی سالوں سے دہشت گردی سے شدید متاثر ہیں، اور 2023 کے انسداد دہشت گردی کے مذاکرات کے حصے کے طور پر پاکستانی حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر جنگ بندی جاری رکھنی چاہیے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تحفظات کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، صدر جو بائیڈن نے بھی اپنی پریس کانفرنس میں یہ معاملہ اٹھایا۔