سائنسدانوں کا اندازہ ہے کہ یہ بلیک ہول بگ بینگ کے 470 ملین سال بعد وجود میں آیا۔ناسا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کائنات کے آغاز میں بننے والے بلیک ہول کا اس سے قبل کبھی مشاہدہ نہیں کیا گیا جو کہ 13.2 بلین سال پرانا ہو سکتا ہے۔ناسا نے بلیک ہول کی آواز ریکارڈ کر لی جو آپ کو رونے پر مجبور کر دے گی۔یہ بلیک ہول UHZ1 نامی کہکشاں میں دریافت ہوا تھا۔یہ بلیک ہول ہمارے سورج سے 10 سے 100 ملین گنا زیادہ بڑا ہو سکتا ہے۔سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ یہ کائنات کا سب سے بڑا بلیک ہول نہیں ہے لیکن ابتدائی دور میں بلیک ہول کا اتنا بڑا ہونا غیر معمولی بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ کائنات کے آغاز میں اتنے بڑے بلیک ہول کی تخلیق بہت کچھ ظاہر کرتی ہے۔ان کا ماننا ہے کہ یہ بلیک ہول گیس کے ایک بہت بڑے بادل کے پھٹنے سے بنا تھا۔انہوں نے کہا کہ بلیک ہول کی توسیع کا وقت بہت کم ہے، اس لیے اس کا مطلب یہ ہے کہ بلیک ہول بہت تیزی سے پھیل گیا یا اس سے شروع ہونے والا اتنا بڑا تھا۔یہ بلیک ہول جیمز ویب اور چندرا آبزرویٹری دوربینوں کا استعمال کرتے ہوئے دریافت کیا گیا تھا۔
227