جب تک عمران خان باہر نہیں آتے کچھ نہیں ماننا،ڈی چوک پر دھرنا ہوگا،بشریٰ بی بی

 

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)پی ٹی آئی کے بانی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ جب تک عمران خان باہر نہیں آتے کچھ نہیں ماننا، دھرنا ڈی چوک پر ہی رہے گا۔

اسلام آباد میں احتجاج میں شریک مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے بشریٰ بی بی نے کہا کہ جب تک خان صاحب آ کر ہمیں کچھ نہیں بتائیں گے لائحہ عمل نہیں بدلے گا۔ جتنا بھی دباؤ ہو، خان صاحب جب تک منظر عام پر نہیں آتے ہم یہیں ہیں خان نے کہا تھا، اندر سے کچھ کہوں تو آپ لوگ نہیں مانیں گے، جب تک خان باہر آ کر ہمیں نہیں بتاتا۔
انہوں نے کہا کہ ہم ریڈ زون میں نہیں جائیں گے، ڈی چوک پر احتجاج کریں گے۔ ڈی چوک پہنچیں گے تو خان ​​صاحب کا اگلا لائحہ عمل بتائیں گے۔ انہوں نے کارکنوں سے کہا کہ وہ پرامن طریقے سے چلیں، انتظامیہ بھی پرامن رہے، ہمارے بچوں، بزرگوں اور بھائیوں کو کچھ نہ کہیں، امید ہے سب ان کا خیال رکھیں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔