198
انہوں نے کہا کہ شمسی توانائی سے زیادہ بجلی نہیں بنائی جا سکتی، ہمیں پانی سے بجلی بنانے کی طرف جانا ہے، ہو سکتا ہے بجلی میں شامل ٹیکس کم کر دیا جائے، بجلی کے نرخ کم کرنے کی کوشش کی جائے۔ واضح رہے کہ عام انتخابات 2024 کی انتخابی مہم کے دوران چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اقتدار میں آنے کے بعد 300 یونٹ تک بجلی فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا جب کہ (ن) لیگ کے حمزہ شہباز نے بھی یہی دعویٰ کیا تھا۔