اونٹاریو کے کئی حصوں میں 60 سینٹی میٹر تک برف باری متوقع

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )اونٹاریو کے کئی حصوں میں 60 سینٹی میٹر تک برف باری متوقع ہے ۔اس ہفتے اونٹاریو کے کئی حصوں میں سردی کی گرفت مضبوط ہونے والی ہے۔ اتوار کی رات تک صوبے کے شمالی اور جنوبی علاقوں میں 60 سینٹی میٹر تک برفباری کا امکان ہے۔
انوائرمنٹ کینیڈا نے جھیل ایری اور جھیل اونٹاریو کے مشرقی سرے کے ساتھ ساتھ جھیل ہورون اور جارجین بے کے علاقوں کے لیے شدید برف باری کی وارننگ جاری کی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کو بھی کہا گیا ہے۔ اس ہفتے کے آخر میں ان علاقوں میں برفانی طوفان کی وارننگ بھی جاری کی گئی ہے۔
کینیڈا کی موسمیاتی ایجنسی نے نیاگرا، کنگسٹن،پرنس ایڈورڈ، گرے بروس اور پیری ساؤنڈ مسکوکا کے لیے اتوار کی رات تک 60 سینٹی میٹر تک برفباری کا بھی انتباہ دیا ہے۔ انوائرمنٹ کینیڈا نے ان علاقوں میں ڈرائیوروں سے کہا ہے کہ وہ گاڑی چلاتے وقت احتیاط برتیں، اور یہ بھی خبردار کیا ہے کہ انہیں برفانی طوفانوں کی وجہ سے سڑک کی خرابی اور مرئیت میں کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ جی ٹی اے اور بیری ایریا سے ملحقہ علاقوں میں 15 سے 20 سینٹی میٹر تک برف پڑ سکتی ہے۔
ٹورنٹو صوبے کے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں شامل ہے تاہم زیادہ برفباری کا کوئی امکان نہیں ہے۔ لیکن درجہ حرارت نمایاں طور پر گر سکتا ہے۔ اس دوران بفیلو میں بھی برفانی طوفان کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ نیویارک کی گورنر کیتھی ہچنز نے طوفان سے قبل جمعرات کو ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com