اردوورلڈ کینیڈ ا( ویب نیوز)سابق مس ورلڈ اور بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے خود کو ہندوستان کی ‘مہسا امینی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان میں ان کے ساتھ وہی سلوک کیا جا رہا ہے جیسا ایران میں مقتول ‘مہسا امینی کے ساتھ کیا گیا تھا۔ .
مہسا امینی کو گزشتہ ماہ ایرانی سکیورٹی اہلکاروں نے مبینہ طور پر حجاب نہ پہننے کی وجہ سے قتل کر دیا تھا، جس کے بعد ایران سمیت دنیا بھر میں مظاہرے ہوئے تھے۔
اروشی روٹیلا نے انسٹاگرام پر اپنی ایک افسوسناک ویڈیو شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ ’ایران میں مہسا امینی کے ساتھ جو ہوا وہ اب بھارت میں میرے ساتھ ہو رہا ہے، مجھ پر دوسروں کا پیچھا کرنے کا الزام لگا کر ہراساں کیا جا رہا ہے‘۔ اور کوئی میرا ساتھ نہیں دے رہا ہے اور کسی کو اس کی پرواہ نہیں ہے کہ میرے ساتھ کیا ہوتا ہے
انہوں نے مزید لکھا کہ "ایک بہادر عورت دنیا کے لیے ایک تحفہ ہے اور ایک بہادر عورت کے آنسو مسکراہٹ کی طرح ہوتے ہیں، وہ بہادر ہے، وہ نرم بھی ہے جب کہ وہ حساس اور محبت کرنے والی بھی ہے”۔
خیال رہے کہ اروشی نے یہ افسوسناک ویڈیو ایک ایسے وقت میں شیئر کی جب بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر یہ خبریں پھیلی ہوئی تھیں کہ اداکارہ بھارتی کرکٹر رشبھ پنت کی پیروی کرتے ہوئے آسٹریلیا پہنچ گئی ہیں جہاں کرکٹر پہلے سے موجود ہیں۔
بھارتی کرکٹر کے آسٹریلیا پہنچنے کے فوراً بعد اروشی نے انسٹاگرام پر طیارے میں اپنی چند تصاویر شیئر کی تھیں اور اعلان کیا تھا کہ وہ آسٹریلیا جا رہی ہیں، جس پر انہیں شدید ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا۔