140
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکہ میں 6سالہ بچے نے کلاس میں
خاتون ٹیچر کو گو لی مار دی ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست ورجینیا میں پیش آیا جہاں رچنک اسکول میں طالب علم نے
خاتون ٹیچر پر گولی چلا دی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ
فی الحال یہ واضح نہیں ہے کہ طالب علم کو اسلحہ کہاں سے ملا جب کہ اس واقعے میں گولی حادثاتی طور پر
نہیں چلی۔ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ پہلی جماعت کی کلاس میں پیش آیا جہاں طالب علم اور ٹیچر میں کسی
بات پر جھگڑا ہوا جس کے بعد لڑکے نے ٹیچر پر گولی چلا دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ طالب علم کے پاس کوئی
خودکار ہتھیار نہیں تھا اس لیے اس نے عام پستول سے فائرنگ کی۔