تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا ہے کہ نواز شریف اور امریکی سفیر ڈونلڈ لو کی ملاقات کے اعلامیے کے مندرجات اسی سازش کا تسلسل ہیں جس کے تحت عمران خان کی حکومت ختم کی گئی۔
تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا ہے کہ شریف خاندان نے اپنے اقتدار کے لیے ہر اندرونی اور بیرونی تجارت کے ذریعے پاکستان کے مفادات کا سودا کیا۔ پاکستان کو مذکورہ اعلامیے کے مندرجات کا فوری نوٹس لینا چاہیے اور دفتر خارجہ کے ذریعے امریکی سفارت خانے اور امریکی انتظامیہ سے معاملے کی وضاحت طلب کرنی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں
نواز شریف سے امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلوم کی اہم ملاقات
ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق قوم قومی سلامتی، آئین، جمہوریت اور انتخابات کی شفافیت کے خلاف کسی خفیہ سازش یا اعلان کو کبھی قبول نہیں کرے گی اور اس کے قومی ہم آہنگی، داخلی سلامتی اور قومی یکجہتی پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔ تحریک انصاف آئین کی بالادستی، جمہوریت کے دفاع، انتخابات کی شفافیت اور قوم کی حقیقی آزادی کے ایجنڈے سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گی۔