146
امریکی صدر جو بائیڈن اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان سان فرانسسکو میں ہونے والی ملاقات میں انسداد منشیات تعاون گروپ کے قیام پر بھی اتفاق ہوا تاہم چین تائیوان کشیدگی جیسے معاملات پر کوئی خاص پیش رفت نہیں ہو سکی۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ کے بحران پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
امریکی صدر بائیڈن نے کہا کہ شی جن پنگ کے ساتھ بات چیت میں "حقیقی پیش رفت” ہوئی ہے، لیکن یہ کہ شی جن پنگ انہیں اب بھی ایک آمر سمجھتے ہیں۔دوسری جانب چین نے صدر بائیڈن کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بیان انتہائی غلط اور غیر ذمہ دارانہ ہے۔