111
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سےبھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ملاقات کی جس میں امریکی صدر نے بھارت کو تیل اور گیس فراہم کرنے کا اعلان کیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی 2 روزہ دورے پر جمعرات کو امریکا پہنچ گئے، ان کے ہمراہ سات رکنی وفد بھی ہے۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے واشنگٹن میں ٹرمپ کے قریبی اتحادی اور ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک سے ملاقات کی۔ صرف مسک کی فیملی بشمول اس کے تین چھوٹے بچے موجود تھے۔ بعد ازاں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں ملاقات کے بعد مشترکہ نیوز کانفرنس کی۔